ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / یلاپور میں فاریسٹ افسران کا چھاپہ : ساگوانی لکڑی سمیت سواری ضبط ،دوگرفتار

یلاپور میں فاریسٹ افسران کا چھاپہ : ساگوانی لکڑی سمیت سواری ضبط ،دوگرفتار

Tue, 12 Mar 2019 18:35:01    S.O. News Service

یلاپور:12؍مارچ (ایس او نیوز) تعلقہ کے ارے بائیل میں اتوار کی دیر رات 1لاکھ روپئے مالیت کی ساگوانی اور سیسم لکڑی غیرقانونی سپلائی کرنے والی سواری  اور لکڑی کے تنوں کو اڈگوندی فاریسٹ آفیسر کی قیادت والی ٹیم ضبط کرتے ہوئے دولوگوں کو  گرفتارکیا ہے۔

گرفتارشدگان کی شناخت دیہلی کے مکین منی کنٹھ کلساپور اور شہر کے رویندر نگر کے مکین راگھویندر تاپ بتائی گئی ہے۔ بتایاگیا ہے کہ ملزمان ارے بائیل سے ٹاٹا انڈیکاکار میں غیرقانونی طورپر ساگوانی اور سیسم کے تنوں کو لے جارہے تھے اسی دوران مصدقہ خبر پر کارروائی کرتے ہوئے لکڑیوں کو ضبط اور ملزمان کو گرفتار کرنے میں فاریسٹ عملہ کامیاب ہواہے۔

 ڈی ایف اؤ آر جی بھٹ کی رہنمائی میں اے سی ایف پرشانت پی کے ایم کی قیادت میں چھاپہ ماراگیا جس میں آر ایف اؤ پرساد پڈنیکر، ڈی آر ایف اؤ گنیش مورتی گنگا، فاریسٹ عملہ ایچ سی پرشانت ، پرشانت مہالے، ڈرائیور منوج شریک تھے۔


Share: